حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی مظاہری نے آیت اللہ العظمی سیستانی کے نام ایک پیغام ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پیغام کا مضمون کچھ یوں ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بخدمت آیت اللہ آقا سیستانی (دامت برکاتہ الشریفہ)
سلام علیکم
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔
آپ کے برادر مکرم کے انتقال پر میں دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔ میں خداوند متعال سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اس مرحوم عالم پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے اور ان کے درجات کو بلند کرے، اور تمام پسماندگان اور خانہ کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے، اور آپ کو کمالِ صحت، عافیت اور طول عمر عطا فرمائے اور آپ ہمیشہ تائیدات الہی آپ کے شامل حال ہو۔
میں آپ سے التماس کرتا ہوں کہ حضرت مولی الموالی امیرالمؤمنین (علیہ افضل الصلوات) کے روضہ مقدس کے جوار میں ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
حسین المظاہری
۲۷ رجب المرجب ۱۴۴۷ ھ ق۔









آپ کا تبصرہ